ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا کی فوج میں تطہیر کا عمل، ایک دن میں تقریباً 550فوجی گرفتار

سری لنکا کی فوج میں تطہیر کا عمل، ایک دن میں تقریباً 550فوجی گرفتار

Tue, 14 Feb 2017 13:14:58    S.O. News Service

کولمبو ، 13؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کی فوج میں تطہیر کے عمل کے دوران ایک ہی دن تقریباً 550بھگوڑے فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے عام معافی کی ایک اسکیم کے تحت تقریباً تینتالیس ہزار بھگوڑے فوجیوں کو کورٹ مارشل سے بچنے کے لیے واپس آنے اور دوبارہ فوج میں شمولیت یا باقاعدہ قانونی سبکدوشی کی ترغیب دی گئی تھی۔ یہ مہلت، جس سے نو ہزار سے زیادہ افسروں اور جوانوں نے فائدہ اٹھایا، دسمبر میں ختم ہو گئی تھی۔ بریگیڈیئر روشن سنیوی رتنے کے مطابق فوج کی ایک کارروائی کے دوران پانچ سو چھیالیس فوجیوں کو گرفتار کیا گیا، جو ایک روز میں گرفتار کیے جانے والوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔ سری لنکا کی فوج کو گزشتہ کئی برسوں سے اس مسئلے کا سامنا ہے کہ سپاہی مختلف وجوہات کی بناء پر فوج چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔


Share: